65ویں BPSC کی مفت رہائشی کوچنگ کیلئے منعقدہ داخلہ ٹسٹ میں ہزارسے زائدطلباءو طالبات نے حصہ لیا

0

65ویں BPSC کی مفت رہائشی کوچنگ کیلئے منعقدہ داخلہ ٹسٹ میں
 ہزارسے زائدطلباءو طالبات نے حصہ لیا
فیروز احمد ، عزت مآب وزیرمحکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار حج بھون تشریف لاکر اس داخلہ ٹسٹ کا جائزہ لیا

پٹنہ ( مورخہ28جولائی) بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایکزکیوٹیو افیسر اور حج بھون کے شعبہءکوچنگ و گائڈنس کے 
کوڈینیٹر محمد راشد حسین نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ کے ذریعہ بتایا ہے کہ 65 ویں BPSC کی مفت رہائشی کوچنگ کے لئے داخلہ ٹسٹ کا انعقاد حج بھون پٹنہ میں کیا گیا۔ حکومت بہار کی اقلیتی کوچنگ منصوبہ کے تحت مذکورہ مفت رہائشی کوچنگ کے لئے داخلہ ٹسٹ کے لئے 1106اقلیتی طبقہ کے طلباءو طالبات نے آن لائن و آف لائن درخواست جمع کیا تھا۔ ان میں سے1017 طلباءو طالبات آج کے اس داخلہ ٹسٹ میںشامل ہوئے جس کا نتیجہ 30جولائی کو شائع کیا جائیگا اور 31جولائی اور 1اگست کو داخلہ کا عمل مکمل کر کے 2اگست سے انشاءاللہ کلاسیس شروع کر دیا جائیگا۔ داخلہ ٹسٹ کے نتائج کا اعلان بہار ریاستی حج کمیٹی کے ویب سائٹ www.biharstatehajcommittee.org پر کیا جائیگا اور داخلہ کے لئے منتخب طلباءو طالبات کو میسیج(Message) کے ذریعہ سے بھی خبر دی جائیگی۔ آج کے اس داخلہ ٹسٹ میں جناب خورشید عرف فیروز احمد ، عزت مآب وزیرمحکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار حج بھون تشریف لاکر اس داخلہ ٹسٹ کا جائزہ لیا اور طلباءو طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افضائی فرمائی۔موصوف نے اس داخلہ ٹسٹ میں بڑی تعداد میں شامل طلباءو طالبات کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے اقلیتی بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت بہار پابند عہد ہے۔ واضح ہو کہ اس داخلہ ٹسٹ میں کامیاب طلباءو طالبات مورخہ 31جولائی اور 1اگست کو حج بھون واقع بہار ریاستی حج کمیٹی کے شعبہءکوچنگ و گائڈنس میں لازمی طور پر داخلہ کا عمل مکمل کریں گے۔داخلہ کے وقت سیکور یٹی منی کے طور پر2000/-روپئے جمع کرنا لازمی ہوگا اوریہ رقم کوچنگ کے اختتام پر طلباءو طالبات کو واپس کر دی جائے گی۔ کوچنگ کلاس کا آغاز02اگست سے ہوگا۔ حج بھون شعبہءکوچنگ و گائڈنس کے ذریعہ طلباءو طالبات کو رہائش، کوچنگ ، اہم اسٹڈی مٹیریل، کتب خانہ و یگر بنیادی سہولتیں مفت مہیا کرائی جائیں گی۔ رہائشی درجہ میں داخلہ لینے والے طلباءو طالبات کو 3500/-روپئے فی کس ماہانہ میس بل کی شکل میں جمع کرنا ہوگا اور اس کے عوض میں طلباءو طالبات کو تین وقت کا طعام مینوُ (Menu) کے ساتھ اور دو وقت کی چائے بسکٹ فراہم کرایا جائیگا۔ واضح رہے کہ BPSCکی 65th Combined (Preliminary) Examinationکے ذریعہ 434عہدوں پر تقرری کے لئے تین مراحل پر مشتمل مقابلہ جاتی امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس مقابلہ جاتی امتحان میں شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29جولائی ہے اور آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 11اگست 2019ہے۔ اس امتحان میں ایسے طلباءو طالبات شامل ہونے کے اہل ہےں جو فارم بھرنے کی آخری تاریخ تک Graduate یا اس کے مساوی سند حاصل کئے ہوئے رہیں گے۔ فارم بھرنے کے لئے کم سے کم عمر 20سال ہے۔ جن عہدوں کے لئے مقابلہ جاتی امتحان کا انعقاد ہوگا ان عہدوں میں سر فہرست بہار ایڈمنسٹریٹیو سروس (SDM) کے 30 ، بہار پولس سروس (Dy. SP) کے 62، الیکشن افسر کے 46، بہار ایجوکیشن سروس کے 72 اور BDO کے 110 عہدے قابل ذکر ہیں جنپر تقرریاں کی جائینگی ۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت بہار کی تمام تقرریوں میں خواتین کے لئے 35فیصد سیٹیں ریزرو کر دی گئی ہیں۔ لہذ ا اس مقابلہ جاتی امتحان میں بھی خواتین کی کامیابی کے کافی روشن امکانات ہیں۔واضح رہے کہ اس مقابلہ جاتی امتحان کے دوسرے مرحلہ میں یعنی مینس (Mains) کے امتحا ن میں جی ایس (General Studies) کے دو پیپر اور اختیاری مضامین (Optional Subject) کا ایک پیپر شامل رہتا ہے۔ درخواست دہندگان اختیاری (Optional) سبجیکٹ کی فہرست میں سے اپنی خواہش اور دلچسپی کے مطابق کسی ایک سبجیکٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اختیاری سبجیکٹ کی فہرست میں اُردو اور فارسی بھی شامل ہیں۔ گذشتہ امتحانات کے تجربہ سے واضح ہے کہ اُردو اور فارسی میں تھوڑی محنت کر کے بھی کافی اچھے نمبرات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اسی حقیقت کے پیش نظر حج بھون کا شعبئہ کوچنگ و گائڈنس کی جانب سے اُردو اور فارسی کی تیاری کے لئے مفت خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ان دونوں سبجیکٹوںپر کہنہ مشق اور تجربہ کار اساتذہ کے باضابطہ کلاسیز (Classes) کے ساتھ ساتھ مکمل مطالعہ کا مواد (Study Material) مفت میں فراہم کرایا جائیگا۔  65ویں BPSC (PT) کے لئے داخلہ ٹسٹ سے متعلق مزید معلومات کے لئے موبائل نمبر 9934911486سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

© 2020 تمام جملہ حقوق بحق | Patna Monthly Magazine | محفوظ ہیں

Theme byNoble Knowledge